دبئی (شوبز نیوز) دبئی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر کیا جانے والا ٹاور پہلے ہی دن فروخت ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زاید روڈ پر تعمیر ہونے والے شاہ رخ ٹاور کی مالیت 2.1 ارب درہم ہے جس کا تخمینہ 159 ارب60کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔شاہ رخ ٹاور کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں ہوئی جس میں 6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں اور جدید ڈیزائن سے مزین ہو گا اور شیخ زاید روڈ پر ایک ممتاز تجارتی مرکز بنے گا۔




