4ٹریفک حادثات میں2بھائیوں سمیت7افراد جاں بحق

لاہور/خانیوال بہاولپور(بیوروچیف) خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق اور 4مسافر زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی جس دوران ڈرائیور کو نیندآجانے کی وجہ سے بس ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 4مسافر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بہاولپورمیں حاصل پورچشتیاں روڈ پرٹریلرکی ٹکر سے2بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔ ادھر کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار امام مسجد راجباہ میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں568گ ب کا رہائشی امام مسجد ناصر محمود فجر کی نماز پڑھا کر موٹر سائیکل پر کام جا رہا تھا کہ جب وہ642گ ب کے قریب پہنچا تو صبح سویرے شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سمیت راجباہ میں گر گیا اور پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش راجباہ سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں