ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرنے کے باعث زیر بحث ہیں،گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ 11واں اوور کرنے آئے تو جارح مزاج بلے باز ڈی کاک نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا۔پہلی گیند پر چھکا لگتے ہی ارشدیپ گھبراگئے اور اگلی دو گیندیں وائیڈ کردیں۔ ایک گینڈ ڈاٹ ہونے کے بعد بھی ارشدیپ کی گھبراہٹ کم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ بالز کروادیں۔پھر تین گیندوں پر سنگل ڈبل ہونے کے بعد انہوں نے ایک اور وائیڈ گیند کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں