ہانیہ عامر نے بہترین اداکارہ کا لکس ایوارڈ جیت لیا

کراچی(شوبز نیوز) ملک کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری کرنے پر سال کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔28 سالہ معروف اداکارہ ہانیہ کو معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) نے یہ اعزاز پیش کیا۔ اسٹیج پر جذباتی اور شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے ایوارڈ وصول کرنے دوران تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔لکس اسٹائل ایوارڈز وصول کرنے کے موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ یہ پروجیکٹ میرے لیے بہت خاص ہے۔ ایسے باصلاحیت افراد میں نامزد ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہانیہ نے مزید کہا کہ جب ہم نے کبھی میں کبھی تم پر کام کرنا شروع کیا تھا، ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اتنا خاص ہو جائے گا اور ہر کوئی اسے اتنا پسند کرے گا۔ جب بھی آپ محنت کرتے ہیں اور سرحدوں کے اس پار دیکھنے والے اس چیز کی تعریف کرتے ہیں، تو واقعی حیرت انگیز محسوس ہوتا ہے۔ایک اور لمحہ جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی وہ عاصم اظہر کو ہانیہ کے ایوارڈ وصول کرتے وقت مکمل کھڑے ہو کر سلامی دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ایک بار پھر رومانس سے متعلق افواہیں گرم ہوگئیں۔اس موقع پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم 2024 کا ایک مقبول پاکستانی ڈرامہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں