لاہور( شوبز نیوز)سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ میںنے ٹی وی پر جتنا کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، اب بھی کبھی کبھی دل میں ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے لیکن بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی ۔ سینئر اداکارہ عظمی گیلانی نے طویل عرصے بعد کسی ٹی وی شو میں شرکت کی ، انہوںنے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سالوں سے اپنے بچوں کے پاس آسٹریلیا منتقل ہو چکی ہیں ۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرا اشفاق احمد اور بانو قدسیہ سے ابڑا قرب رہا ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھاہے ،وہ صحیح معنوں میںہمارے معاشر ے کے عکاس تھے۔




