جدہ آئندہ برس ”ای پری الیکٹرک ریس” کی میزبانی کریگا

جدہ (سپورٹس نیوز)سعودی عرب میں جدہ کورنیش سرکٹ 13 اور 14 فروری کو جدہ ای پری الیکٹرک ریس کی میزبانی کرے گا، جو اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپیئن شپ کے 12ویں سیزن کا حصہ ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایونٹ وزارت کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے اور اس کا انتظام سعودی آٹوموبائل اور موٹرسائیکل فیڈریشن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ای پری الیکٹرک ریس ایک نئے تین کلومیٹر طویل ٹریک پر ہوگی جس میں 19 موڑ شامل ہیں٠

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں