فضا علی کی ندا پر تنقید’ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔ان کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں انھوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں