کراچی (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی میں ملی سلامی کا بتا دیا۔ربیکا خان اور حسین ترین پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا سیلیبریٹیز ہیں جو اپنے روزانہ کے بلاگز کے لیے مشہور ہیں۔ ربیکا خان کے انسٹاگرام پر تقریبا 6.3 ملین فالوورز، یوٹیوب پر 3 ملین سبسکرائبرز، اور ٹک ٹاک پر 11.3 ملین فالوورز ہیں۔جوڑے نے حال ہی میں کراچی میں شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔




