فیصل آباد کو پھر(ن)لیگ کا گڑھ بنائینگے،عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن چوہدری ریاض احمد گجر نے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے فرزند ارجمند سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری عابد شیر علی کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور عوام کی فلاح وبہبود کی سیاست کی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف’ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جو ان پر اعتماد کرتے ہوئے سینیٹر منتخب کروایا ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ملک کی سلامتی’ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنائیں گے۔ لیگی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے جائز حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن سعی کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں