ٹیم میں زیادہ تجربے کرنیکی ضرورت نہیں’ آفریدی

کراچی(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سر پر ہے، ٹیم میں زیادہ تجربے کرنے کی ضرورت نہیں۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل بڑا برانڈ ہے، پی ایس ایل فرنچائز کو بھی چاہیے ایسے پروگرام کریں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے کمبینیشن مل گیا ہوگا، کپتان کو ایک ٹیم بنا کر دیں، تاکہ اسے بھی پتہ ہو کہ میں کپتان ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں