فیفا ورلڈ کپ کیلئے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

لاہور (سپورٹس نیوز) فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا ہیکہ اس نے ہرمیچ ،خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے، جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ 60 ڈالر45 برطانوی پائونڈزقیمت مقرر کی گئی ہے۔فیفا کے صدر نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے۔ یہ کیٹیگری صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کیلئے ہوگی ۔ ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ ہرمیچ کیلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کیلئے دستیاب ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں