ابھیشک شرما نے ٹی 20 کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا

دھرم شالہ (سپورٹس نیوز) بھارت کے نوجوان کرکٹر ابھیشیک شرما نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بھارت کے باصلاحیت نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما جو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز میں تو اب تک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم تیسرے ٹی 20 میچ میں انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے 19 سالہ دور میں کوئی اور کرکٹر انجام نہ دے سکا۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دھرم شالہ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ابھیشیک شرما نے اپنی اور ٹیم کی اننگ کا آغاز چھکا مار کر کیا۔ یہ تیسرا موقع تھا، جب انہوں نے پہلی ہی گیند کو فضا میں اچھال کر باونڈری کے باہر پہنچایا۔بھارتی اوپنر نے پروٹیز بولر لنگی نگیڈی کی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا اور اپنے ساتھ ٹیم کے اسکور کا بھی کھاتہ کھولا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی 20 کی 19 سالہ تاریخ میں تین بار چھکا لگا کر اپنی اور ٹیم کی اننگ کی شروعات کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ابھیشیک شرما نے رواں برس 10 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کی پہلی گیند پر چھکا لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں