کیمرون گرین آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

نئی دہلی(سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رانڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔آئی پی ایل سیزن 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کو خرید لیا، کیمرون گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔تاہم کولکتہ نے 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جس کے ساتھ ہی کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کے پاس تھا جنہیں 2024 سیزن کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہی 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے پاس ہے جنہیں گزشتہ سیزن لکھن سپر جائنٹس نے 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، آئی پی ایل کا اگلا سیزن 26 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں