ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔ٹیپو شریف اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں نجی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی بھی شامل ہے۔وہ انسان دوست اور جانوروں سے محبت کرنے والے شخص ہیں۔ٹیپو شریف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں چالیس سال عمر میں بھی شادی نہ کرنے اور بریک اپ کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔اداکار نے کہا کہ سید جبران کو اس کا علم ہے ایک بار میں نے آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، دو ڈھائی سال ریلیشن شپ چلا جس سے میں کبھی ملا بھی نہیں وہ پھر بعد میں جھوٹوں کا انبار ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میرا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں