5ماہ کے دوران آئی سی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال2025-26ء کے پہلے 5ماہ کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 18.5فیصد اضافہ کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک ارب 80کروڑ امریکی ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔وزارت آئی ٹی نے آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نومبر 2025ء میں صرف آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات 356ملین امریکی ڈالر رہیں۔ اس شعبے میں ایک ارب 58کروڑ 23لاکھ امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی ریکارڈ ہوا، جو دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں