فواد خان نے جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی (سپورٹس نیوز)کے پی کے فواد خان نے بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو ہرا کر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اس چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو کے پی کے فواد خان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے شکست دے کر چیمپئن شپ سے آؤٹ کر دیا۔فواد خان نے 11ـ11، 6ـ3 اور 12ـ10 سے فتح سمیٹی اور ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔دیگر میچوں میں پنجاب کے جاسم نے پنجاب ہی کے شوریم عاطف رانا کو، کے پی کے اشتیاق خلیل نے پنجاب کے ابراہیم حبیب کوہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں