گلوکار کمارسانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

نئی دہلی(شوبز نیوز) بھارت کے نامور گلوکار کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمار سانو نے سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔گلوکار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ اہلیہ نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دیے گئے انٹرویو میں الزامات لگائے ہیں، جن سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔کمار سانو نے کہا ہے کہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے الزامات 2001 میں ہونے والے طلاق کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان بیانات کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی، سماجی بدنامی ہوئی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔نامور گلوکار نے اس تناظر میں عدالت سے30لاکھ بطور ہرجانہ دلانے، انٹرویوز فوری طور پر ہٹانے اور مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ریٹا بھٹہ چاریہ نے ستمبر 2025 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویوز میں کمار سانو پر حمل کے دوران بدسلوکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں