لاہور(شوبز نیوز) موسیقی کے سب سے بڑے پروگرام پاکستان آئیڈل نے کامیابی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا لی، پروگرام کی مقبولیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ عالمی سطح پر اس کے چرچے ہونے لگے۔شو میں پہلی بار گلوکار کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کیا گیا جسے ناظرین نے بے حد سراہا، سٹار گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔استاد راحت فتح علی خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان آئیڈل ایک انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہا ہے، پروگرام میں پاکستانی فلمی اور غیر فلمی سدا بہار گیتوں کو نئی آوازوں کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جنہیں شائقینِ موسیقی بے حد پسند کر رہے ہیں جبکہ شو کا دلکش اور قیمتی سیٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔




