حدیقہ کیانی نے ”رقیب” سے اداکاری کا آغاز کر کے کامیابی کے نئے دروازے کھول دیئے

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں روتی ہیں اور اس کے پیچھے ایک افسوسناک وجہ بھی ہے۔حدیقہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں مہمان بنیں ، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی سنجیدہ پہلو پر بات کی۔حدیقہ نے بتایا کہ سوائے ڈراموں کی عکس بندی کے وہ روتی نہیں ہیں اور اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ چھپی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ انتقال سے پہلے 17 سال بستر پر رہی تھیں۔ تب انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ کتنی مشکلات کے باوجود انسان کو مضبوط رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، جب آپ کو اپنی ماں کو بیٹی کی طرح پالنا پڑے، تو آپ خود بخود مضبوط بن جاتے ہیں۔ آپ رو نہیں سکتے، کیونکہ جب آپ کی زندگی کا ایک اہم ستون آپ کی نظروں کے سامنے بستر پر ہوتا ہے تو آپ کیسے کمزور پڑ سکتے ہیں۔حدیقہ کا ماننا ہے کہ ان17سالوں میں انہوں نے اپنی والدہ کی دن رات خدمت کی اور کبھی بھی اپنی جذباتی کمزوری ظاہر نہیں کی۔ اس وقت کا کرب اور ذمہ داری ان کی طاقت بن گئی۔حدیقہ نے مزید کہا کہ البتہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے انہیں اپنے اندر کے جذبات کو آزادی سے باہر نکالنے کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں