میسی بدانتظامی واقعہ، بھارتی وزیر کھیل مستعفی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے مجسمے کی افتتاحی تقریب میں افراتفری اور بد انتظامی پر وزیر کھیل مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی کولکتہ اسٹیڈیم اپنے مجسمے کی افتتاحی تقریب پہنچے تو افراتفری اور بد انتظامی دیکھنے میں آئی اور بھارتی شہریوں کی جانب سے ان پر بوتلیں تک برسائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی عالمی سطح پر بدنامی کرانے والے اس واقعہ پر مغربی بنگال کے وزیر کھیل اروپ بسواس نے اس واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے تاہم وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے یہ ذمہ داری کسی اور کو دینے کے بجائے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات مکمل ہونے کا محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بسواس نے وزیر اعلیٰ کو ”محترمہ دیدی”کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ”منصفانہ تحقیقات”کے مفاد میں عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان عہدہ تحقیقات پر اثر انداز ہو۔ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے عوامی طور پر سوشل میڈیا پر بسواس کے استعفیٰ کی تصدیق کی اور ان کا استعفیٰ نامہ شیئر کیا۔دوسری جانب ریاستی حکومت نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) راجیو کمار اور بیدھا نگر کے پولیس کمشنر مکیش کمار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں