بھکاری خاتون کا مشہور بھارتی کرکٹر کی بیوی ہونے کا دعویٰ

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون نے مشہور بھارتی کرکٹر کی بیوی ہونے کا حیران کن دعوی کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے بیلاپور سٹیشن پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون نے مشہور بھارتی کرکٹر کی بیوی ہونے کا دعوی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے سٹیشن پر انتہائی کمزور اور لاغر حالت میں موجود مسافروں سے بھیک مانگتی عمر رسیدہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی نے ان سے شادی کی تھی۔تاہم ان کی تصدیق کیلئے سلیم درانی اب اس دنیا میں نہیں ہیں، کیونکہ ان کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں