ایڈیلیڈ(سپورٹس نیوز) آسٹریلوی تجربہ کار سپنر نیتھن لائن نے ہم وطن فاسٹ بولر گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں نیتھن لائن اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے۔نیتھ لائن نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا جن کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد 563 ہے جبکہ نیتھن لائن کی وکٹوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے، نیتھن لائن نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شین وارن کے پاس ہے جنہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن لائن مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔




