لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی پنجابی گلوکار ملکو نے معروف ماڈل، اداکارہ، اور میزبان فضا علی پر گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔حال ہی میں ملکو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ فضا علی نے بہانے سے میرا گانا مجھ سے مانگ کر اپنے نام سے ریلیز کر دیا۔پنجابی لوک اور پاپ موسیقی میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے ملکو کا کہنا ہے کہ ایک گانا تھا جو میری بیوی کا بہت پسندیدہ تھا، اس گانے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔ میں نے وہ گانا فضا علی کے ساتھ بنایا تھا، اس نے مجھ سے گانا سننے کے لیے لیا اور اپنے نام سے ریلیز کردیا۔




