ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے دو بڑے نام اکشے کمار اور ودیا بالن فلمساز انیس بزمی کے اگلے پروجیکٹ میں اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے خبریں زیر گردش ہیں کہ اکشے کمار اور ودیا بالن ایک ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔تاہم اب قیاس آرائیوں کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ودیا بالن کو اکشے کمار کی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم اکشے کمار اور انیس بزمی کے درمیان 14 سال بعد ہونے والا پہلا اشتراک ہوگا۔




