بمراہ نے مداح سے موبائل چھین لیا، ویڈیو وائرل

ممبئی(سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کے وائرل ہونے کے بعد فاسٹ بولر تنقید کی زد میں آگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بمرا ائیرپورٹ پر موجود تھے جہاں ایک مداح کی جانب سے سیلفی لینے کی خواہش پر ناراض ہوگئے، اس وقت وہ ایئرپورٹ چیک ان کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔بمراہ کی جانب سے غیر مناسب اختیار کرنے کے باوجود مداح سیلفی ویڈیو بناتے رہے اور ان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور بعد ازاں وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں بمراہ کو مداح کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ فون گر جائے گا اور نقصان ہوگا تاہم اس کے باوجود مداح ویڈیو بنانے سے باز نہیں رہے اور پھر فاسٹ بولر نے آگے بڑھ کر موبائل فون اٹھالیا۔اس دوران دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا اور مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ جاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں