نئی دہلی(سپورٹس نیوز)بھارت کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کرکٹ، فلم اور سیاست سے وابستہ کئی معروف شخصیات کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے عارضی طور پر ضبط کر لئے ہیں،یہ کارروائی ایک غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے تحت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔




