لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکار کاشف محمود نے کہاہے کہ میں نے اپنے کرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا تھا اور مجھے پہلا معاوضہ 2500روپے ملا تھا جو میرے لئے 25 لاکھ روپے کی اہمیت رکھتا ہے، خالد بٹ اور قوی خان بہت بڑے اداکار تھے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں جو مرتبہ و مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔ ایک انٹر ویو میں کاشف محمود نے کہا کہ میں جب اپنے کرئیر میں جدوجہد کر رہا تھا توروزانہ الحمر اجاتا تھا کیونکہ کام نہیں ملتا تھا،ایک روز خالد بٹ نے مجھے اسٹیج ڈرامے میں چانس دیا۔




