چوہدری عابد شیر علی کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونا خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال کالونی یونین کونسل90 کے سرگرم مسلم لیگی کارکن ظفر قیوم اور اس کے ساتھیوں نے سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری عابد شیر علی کی ملکی ترقی’ عوام کی خوشحالی کی خدمات کا صلہ ہے۔ بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور ان کے فرزند ارجمند چوہدری عابد شیر علی نے ہمیشہ مسلم لیگی ورکرز کو عزت دی ہے اور لیگی کارکن بھی ان پر دل وجان نچھاور کرتے ہیں۔ ظفر قیوم نے کہا کہ چوہدری عابد شیر علی سینیٹر بن کر ملکی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور فیصل آباد میں مسلم لیگ کے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کوشاں رہینگے اور ایک دفعہ پھر فیصل آباد کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں