انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کامیابی برسوں تک یاد رہے گی’ توصیف احمد

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد نے کہا کہ سرفراز احمد کو کوچ بنانا بہت زبردست فیصلہ ہے۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف نے کہا کہ سرفراز احمد کو کوچ بنانے کیساتھ اسے مکمل اختیار بھی دیا جائے، پیرا شوٹرز ادھر ادھر سے آکر کام خراب کرتے ہیں، میری نظر میں سرفراز احمد دوسرا جاوید میانداد ہے، گرانڈ میں سرفراز احمد کا سخت رویہ کرکٹ اور کرکٹر کی بہتری کیلئے ہوتا ہے۔توصیف احمد نے مزید کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یہ کامیابی ہمیں برسوں تک یاد رہے گی، فائنل میں بھارت کو ہرانے پر بہت خوشی ہے، سمیر منہاس مستقبلِ کا روشن ستارہ ہے، گروم ہونے کیلئے اسے ابھی مزید کرکٹ کھیلنی ہوگی۔سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو مستقل مواقع ملنے ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں