بھارت ہمارا روائتی حریف’ فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی ہے’ ہارون رشید

کراچی(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازم کھلاڑی ہارون رشید نے کہا کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے، اسے فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی ہے۔قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازم کھلاڑی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی محنت اور اچھی کارکردگی سے فتح ملی، ایشیا کپ جیت لیا اب ورلڈ کپ کا سوچیں وہاں، آسٹریلیا، نیوز لینڈ اور انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، سرفراز احمد کا فزیکلی ٹیم میں گھل ملنا بہت خوش آئند عمل ہے، کوچ کے اس طرح کے برتا سے ہمیشہ مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں