اداکارہ حنا آفریدی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان رک دیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اچانک منگنی ہونے کا اعلان کر کے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوشخبری سنا کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔حنا آفریدی نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر تیمور اکبر المعروف تیموری سے منگنی کی۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نہایت خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کلاسیکی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے خوشخبری کا اعلان کرنے کیلیے خوبصورت انداز اور سادگی کو اختیار کیا جسے سوشل میڈیا صارفین خوب سراہا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں