ایشوریہ کی ہمشکل۔ اسنیہا اولال بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے میں ناکام

ممبئی (شوبز نیوز) بولی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا میں کئی نئے چہرے آتے اور چلے جاتے ہیں، مگر کچھ چہرے ہمیشہ اپنی منفرد پہچان کے سبب خبروں میں اور لوگوں کے ذہنوں میں تازہ رہتے ہیں۔ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں اسنیہا اولال، جو اپنی شباہت کی وجہ سے ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہیں۔ ان کا چہرہ ایشوریا رائے سے مشابہ ہونے کی وجہ سے انہیں ابتدا میں بہت شہرت ملی، مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہی پہچان ان کے کیریئر کی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی۔اسنیہا اولال 18 دسمبر 1987 کو عمان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا بچپن وہیں گزارا اور ابتدائی تعلیم عمان میں ہی حاصل کی۔ بعد میں اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی آ کر کالج کی تعلیم مکمل کی۔اسنیہا کا خاندان فلمی دنیا سے بہت دور تھا اور انہوں نے کبھی بھی اداکارہ بننے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ لیکن ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب ان کی دوستی سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے ہوئی، جو ان کے کیریئر کی تبدیلی کا سبب بنی۔اس وقت اسنیہا کی عمر صرف 17 سال تھی، اور سلمان خان سے ملاقات بھی ارپیتا خان کے ذریعے ہی ہوئی تھی۔ سلمان خان نے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنا چاہا، کیونکہ انہوں نے اسنیہا کی ایشوریا رائے سے مشابہت کو نوٹس کر لیا تھا۔ سلمان کی توجہ حاصل ہونے کے بعد، اسنیہا کو فلم لکی: نو ٹائم فار لو میں کاسٹ کیا گیا۔یہ فلم 2005 میں ریلیز ہوئی اور اسنیہا کو فورا میڈیا کی توجہ حاصل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں