جھانوی کپور نے انیل کپور کی نقل اتار کر سب کو حیران کر دیا

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے اپنے چاچو انیل کپور کی نقل اتار کر سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر 2025 کی تقریب میں اداکارہ جھانوی کپور نے نہ صرف ایکٹر آف دی ایئر (فی میل) ایوارڈ جیتا بلکہ چاچا، انیل کپور کی بھرپور انداز میں نقل اتار کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔رپورٹس کے مطابق جھانوی نے انیل کپور کا مشہور جملہ ادا کیا ایکدم جھکاس لگ رہا ہے نا؟ شارپ جا لائن، ایکدم گڈ لکنگ۔بھارتی اداکارہ کی جانب سے یہ جملہ دہرانے کے بعد پورے ہال میں قہقہے گونج اٹھے اور حاضرین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔دوران تقریب جھانوی نے اپنی والدہ سری دیوی کی 2012 کی تقریر کا ویڈیو دیکھ کر نم انداز میں کہا کہ اس لمحے نے ان کا ایوارڈ مزید خاص بنا دیا۔جھانوی کا دوران تقریب کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک فنکار کے طور پر ان کی سوچ، اعتماد اور سفر کی پہچان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں