عمران ہاشمی پیٹ کے ٹشوز کی سرجری کے بعد سیٹ پر واپس آگئے

کراچی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے رومانی کرداروں کیلئے مشہور عمران ہاشمی کی سرجری کے بعد دوبارہ سیٹ پر واپسی ہوئی ہے۔وہ حال ہی میں فلم آوارہ پن دوکی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے پیٹ پر خطرناک چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جس سے ان کے پیٹ کے ٹشوز پھٹ گئے تھے اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر سرجری کرانا پڑی۔بتایا جاتا ہے کہ اس قسم کی چوٹ کے لیے بنیادی عضلاتی اسٹرین کے علاج سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ پیٹ کے گہرے اندرونی اسٹرکچرز کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں تکلیف دہ پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں