پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے’ عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے۔ایک انٹرویومیںانہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں، پچ کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات پر اے سی سی سے اظہار تشکر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں