روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سنجیدگی سے غور کرنے لگے تھے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے بتایا کہ آسٹریلیا سے شکست نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل توڑ کر رکھ دیا تھا اور انہیں محسوس ہوا کہ کھیل ان سے سب کچھ لے چکا ہے۔اِنہوںنے کہاکہ ورلڈکپ فائنل کے بعد میں مکمل طور پر ٹوٹ چکا تھا، مجھے لگا کہ میں مزید یہ کھیل نہیں کھیلنا چاہتا کیونکہ اس نے میری ساری توانائی ختم کر دی تھی اور میرے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا۔روہت شرما نے کہا کہ کپتانی سنبھالنے کے بعد 2022ء سے میں مسلسل ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف تھا اور اس شکست نے مجھے ذاتی طور پر شدید صدمہ پہنچایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں