پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس نیوز)یکطرفہ اور جانبدارانہ فیصلے کے خلاف یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپین شپ سے دستبرداری کے باوجود مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانے کا امکان ہے۔عمروں پر شک کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز تبدیل کرنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے جاری یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپین شپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا مگر پاکستان سے تعلق رکھنے والے بعض کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شرکت کی۔ان میں سابق عالمی کھلاڑی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہنے والے محب اللہ خان کا پوتا ایان خان بھی شامل ہے تاہم بوائز انڈر 19 ایونٹ میں شریک ایان خان تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔گرلز انڈر 15 ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں زہرہ خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں