سٹے بازی میں ملوث کھلاڑی پر 7سال کی پابندی عائد

کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا میں کھیلنے والے ایک جاپانی فٹبالر رِیکو ٹانزکی پر غیر قانونی سٹے بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر سات سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔جاپانی ویب سائٹ فٹبال زون میں بتایا گیا کہ اوورسیز کھیلنے والے 25 سالہ جاپانی کھلاڑی پر غیرقانونی جوئے سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب سات سال کی پابندی عائد کی گئی۔فٹبالر نے دوست کے ساتھ سات کیسز میں ملوث ہونے سے متعلق اعتراف کیا۔آ سٹریلیا کے خبررساں ادارے نے بتایا کہ اے لیگ کلب میں بطور مِڈ فیلڈر کھیلنے والے رِیکو نے سٹا کھیل کر جان بوجھ کر ییلو کارڈ حاصل کیے۔ ان کو گزشتہ اگست میں میلبرن کی ایک عدالت نے جرم کا مرتکب پایا اور جرمانہ عائد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں