لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صنم سعید نے ڈلیوری کے بعد فٹنس اور صحت مند بالوں کے راز بتا دیے۔ صنم سعید اپنی شاندار اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، متعدد یادگار ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔حال ہی میں صنم سعید نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد فٹنس برقرار رکھنے اور صحت مند بالوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔




