بین اسٹوکس ایشنز’ سیریز میں شکست کے بعد جذبانی ہو گئے

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اپنے کھلاڑیوں کے دفاع میں سامنے آگئے، وہ ایشیز سیریز میں شکست کے بعد جذباتی ہوگئے۔بین اسٹوکس نے موجودہ صورتِ حال میں کھلاڑیوں کی مینٹل ہیلتھ کو بڑی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو رپورٹس اور باتیں گردش کر رہی ہیں، ان سب میں میری سب سے بڑی فکر میرے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال کو کیسے سنبھالنا ہے یہ میرے لیے اہم ہے، ٹیم میں موجود ہر فرد اور خاص طور پر کچھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اس وقت میری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ اس طرح کے معاملات لوگوں کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں