دبئی (سپورٹس نیوز) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس کیلئے منتخب، وہ دبئی میں پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے انعقاد کے موقع پر اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔پہلی دو روزہ عالمی اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی دنیا بھر سے اسپورٹس شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی پاکستان کی واحد اسپورٹس شخصیت کے طور پر سمٹ میں شریک ہوں گے




