ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے اپنی چمکتی دمکتی جلد کے پیچھے چھپی روٹین (Routine) سے پردہ اٹھایا۔ معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما کے شو کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک پرانی ویڈیو میں اداکارہ اپنی غذا کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ آپ ایسا کیا کھاتی ہیں کہ آپ کی جلد اتنی چمکتی ہے، آپ کا روٹین کیا ہے؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری روٹین بہت زبردست ہے۔




