اداکارگووندا کا افیئر کس سے ہے؟ اہلیہ نے بتا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹور گووندا اور ان کی اہلیہ کا 3 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ازدواجی بندھن قریب قریب ٹوٹنے کے ہے اور اس کی وجہ اداکار کا افیئر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووندا کے اس افیئر کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں لیکن طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ نے کبھی اس پر لب کشائی نہیں کی تھی۔تاہم اب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے پہلی بار کھل کر تسلیم کیا ہے کہ گووندا کا واقعی ایک افیئر تھا تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کر دی کہ یہ تعلق کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں تھا۔خیال رہے کہ یہ خبریں گرم رہی ہیں کہ 60 سالہ گووندا کا جواں سال مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہے اور وہ اہلیہ کو طلاق دیکر ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025 ان کی زندگی کا سب سے مشکل سال ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں