الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ اور مہمان اعزاز چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ نوید اکرم تھے’ مہمان خصوصی فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سرپرست چوہدری امانت علی’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال سمیت کور کمیٹی اور نومنتخب کابینہ کے ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری فاروق یوسف شیخ’ سینئر نائب صدر شیخ نوید اکرم نے کہا کہ ہمیں اس شاندار اور پروقار تقریب میں آ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے’ انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانا ایک خوبصورت جمہوری عمل ہے’بدقسمتی سے ہماری تنظیموں میں ختم ہو رہا ہے’ یہاں جو ایک مرتبہ صدر بن جاتا ہے چاہتا ہے کہ تاحیات وہی صدر رہے جس کی وجہ سے تنظیمیں بری طرح فلاپ ہو رہی ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئے عہدیداران اپنی ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنی تعیناتی کو صحیح ثابت کریں گے’ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبر چیمبر آف کامرس کے بھی ممبر بنیں اور وہاں بھی اپنی طاقت میں اضافہ کریں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں’ اپنے مسائل لے کر آئیں انشاء اللہ انہیں سوفیصد آپ کی امنگوں کے مطابق حل کروائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے فیصل آباد میں ہماری ایسی ایسوسی ایشن ہے جس کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے’ اگر جمہوریت دیکھنی ہے تو فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن میں دیکھیں جہاں ہر سال باہمی مشاورت سے صدر’ جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر نئے لوگ آتے ہیں اور ایسوسی ایشن کے ممبران کی خدمت کرتے ہیں’ انہوں نے نئے عہدیداروں سے کہا کہ آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے’ مجھے امید ہے آپ اپنے قائدین کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور ایسوسی ایشن کے ویژن کے مطابق کام کر کے شہر بھر کی تاجر تنظیمیں کیلئے مثال بنیں گے’انہوں نے چیمبر آف کامرس کے صدر کو یقین دلایا کہ ہم سب چیمبر کے بھی ممبربنیں گے’اس کے علاوہ ہم سب نے مل کر فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب بنایا ہے اس کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی معاونت کریں’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ سرپرست چوہدری امانت علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال نے ایسوسی ایشن کے قائدین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیں ان ذمہ داریوں کی بجاآوری کے قابل سمجھا’ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم تمام تر توانائیں صرف کریں اور آپ کے ویژن کے مطابق ایسوسی ایشن کی خدمت کر کے شہر بھر میں نیک نامی کا سبب بنیں گے’ اللہ ہمارا حامی ناصر ہو’ اس موقع پر مہمان خصوصی فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے بہترین ممبران کو ایورڈز بھی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں