مفت عمرے کا جھانسہ دیکر منشیات سمیت سعودیہ بھیجے گئے 5افراد کو25/25سال قید

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مفت عمرے کا جھانسہ دے کر منشیات سمیت سعودیہ بھیجے گئے 3خواتین سمیت 5افرادکو 25،25 سال قید کی سزا سنا دی گئی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی تین بزرگ خواتین سمیت پانچ افراد کو منشیات سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے افراد نے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مفت عمرے کا لالچ دیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر چھوڑ کے بھی آئے۔ ائیرپورٹ پر ان کو بیگ اور تحائف دیئے گئے جن میں منشیات تھی جب وہ جدہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہو گئی جس پر سعودیہ کی سکیورٹی نے انہیں گرفتار کرلیا اورعدالت نے منشیات سمگل کرنے کے جرم میں پانچوں افراد کو 25،25 سال قید کی سزاء کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے عمرے کا جھانسہ دیا تھا۔حکومت بے گناہ شہریوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں