ایف آئی اے کی کارروائی،ٹریول ایجنسی پر چھاپہ،درجنوں پاسپورٹس برآمد،3افراد گرفتار

ساہیوال ( بیورو چیف) ایف آئی اے کی تگڑی کارروائی، ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، درجنوں پاسپورٹس برآمد، تین افراد گرفتار.ایف آئی اے ساہیوال کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر سفیرانِ زم زم (رحیمیہ ٹریولز) کے دفتر پر مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر مرزا آفتاب کے بیٹے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ کارروائی کے دوران درجنوں پاسپورٹس بھی قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر کاشف علوی اور ایس ایچ او ایف آئی اے خالد سعید وتھرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دفتر سے متعدد پاسپورٹس برآمد ہوئے، جس کے بعد موقع پر موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے باوجود تاحال اس معاملے میں مقدمہ درج نہیں ہو سکا، جبکہ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بعض سیاسی شخصیات کی مبینہ مداخلت مقدمے کے اندراج میں رکاوٹ بن رہی ہے۔شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کارروائی کے دوران پاسپورٹس برآمد ہوئے اور افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تو مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟ شہریوں نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی قسم کی سیاسی مداخلت ہو رہی ہے تو اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔واضح رہے کہ وزارتِ مذہبی امور کے دستیاب ریکارڈ میں سفیرانِ زم زم ٹریولز اینڈ ٹورز اور رحیمیہ انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورز کے ساہیوال میں اندراجات موجود رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں