شہباز شریف اور UAE کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دونوں ملکوں کی دیرینہ شراکت داری کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ بن زاید النہیان نے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔دونوں رہنمائوں نے سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں