تیز رفتار بس اور کار میں تصادم،خاتون سمیت2افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ ساہیوال روڈ مکہ فلور مل کے قریب تیز رفتار بس اور کار میں تصادم’ کار سوار خاتون سمیت دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ساہیوال کے رہائشی 25سالہ اسد ولد ندیم اختر اپنی عزیزہ صنم اقبال دختر محمد اقبال کے ہمراہ کار پر گھر جا رہے تھے کہ جب وہ فیصل آباد ساہیوال روڈ مکہ فلور مل کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی نیو چوہدری کی تیز رفتار بس ٹکرا گئی، کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروبان کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں