قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اتحادیوں کی مشاورت سے اجلاس کی طلبی کیلئے شیڈول طے کیا گیا۔اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا، اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی ہونیکا امکان ہے ۔حکام نے قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش ہونے کا عندیہ دیدیا، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز. اور دیگر دستاویز ایوان میں پیش ہوں گی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں