نادیہ خان کا بیٹے اذان کیساتھ رقص تنازعہ کا شکار’ شدید تنقید

کراچی (شوبز نیوز) نادیہ خان کا بیٹے اذان کے ساتھ رقص تنازعہ کا شکار ہوگیا ،شدید تنقید کی زد میں آگئی ۔ ایک مہندی تقریب کے دوران نادیہ خان نے اپنے بیٹے اذان کے ساتھ رقص کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔ویڈیو میں نادیہ خان نیلے رنگ کے دیدہ زیب مخملی فرشی شلوار سوٹ میں ملبوس نظر آرہی ہیں، جبکہ اذان نے سیاہ شلوار قمیص کے ساتھ ہلکے رنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔دونوں بھارتی فلم کے مشہور گانے سینوریٹا پر رقص کررہے ہیں۔ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔یاد رہے کہ نادیہ خان گزشتہ چند برسوں سے ٹی وی شوز میں اپنے بے باک اور دو ٹوک تبصروں کی وجہ سے خبروں میں رہتی آئی ہیں اور اکثر بھارتی مواد اور پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔اسی تناظر میں صارفین نے ان پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان جو اکثر ٹی وی پروگرامز میں قوم پرستی اور سخت مقف اختیار کرتی نظر آتی ہیں، وہ خود بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کیا، یہ تو بھارتی گانا ہے، آپ کی حب الوطنی کہاں گئی جبکہ ایک اور نے لکھا، جو دوسروں کو لیکچر دیا کرتی تھیں، آج خود بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔کچھ صارفین نے حالیہ علاقائی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بھی سوالات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں